متفرق خبریں

گولان کی پہاڑیاں کہاں ہیں؟

جون 2, 2019

گولان کی پہاڑیاں کہاں ہیں؟

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کے شہر مکہ میں ہونے والی اسلامی سربراہی کانفرنس میں فلسطین کی ریاست کی حمایت کی ہے اور اسرائیل سے گولان کی پہاڑیاں واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس دوران بعض ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا صارفین نے کہا ہے کہ عمران خان نے گولان کی پہاڑیاں فلسطین کو واپس کرنے کی بات کی ہے جبکہ یہ اسرائیل نے شام سے قبضے میں لی ہیں۔

وزیراعظم کی تقریر سننے کے بعد یہ واضح ہوتا ہے کہ انہوں نے گولان کی پہاڑیوں کے ساتھ کسی ملک کا نام نہیں لیا تاہم اس سے پہلے وہ تمام مطالبات فلسطینیوں کے حقوق کے لیے کر رہے تھے جبکہ اس کے بعد انہوں نے کشمیر کا ذکر کیا۔

بعض سوشل میڈیا صارفین نے اس بات کو بھی جرمنی اور جاپان کے بارڈر والے معاملے سے جوڑنے کی کوشش کی تاہم عمران خان کی واضح ویڈیو میں انہوں نے گولان کی پہاڑیوں کی واپسی کے ساتھ کسی ملک کا نام نہیں لیا اس لیے بات پھیل نہ سکی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے