برٹش ائر ویز 11 سال بعد پاکستان میں اتر گئی
برطانیہ کی ائرلائن برٹش ائر ویز کا جہاز اسلام آباد میں لینڈ کر گیا ہے۔ یہ 11 سال بعد اس ائرلائن کی پاکستان واپسی ہے۔
240 مسافروں کو لے کر برٹش ایئرویزکی پہلی پروازبی بی اے 261 اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچی ہے۔ برٹش ائیر ویز کیلیے اسلام آباد ائیرپورٹ پر کاؤنٹر قائم کیا گیا ہے۔

برٹش ائیر ویز کی ہفتہ وار 3 پروازیں اسلام آباد آئیں گی۔
پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے پہلی پرواز کی اسلام آباد ائرپورٹ پر لینڈنگ کی ویڈیو ٹویٹ کی ہے۔
سنہ 1974 میں برطانوی حکومت نے ملک کی دو بڑی بین الاقوامی فضائی کمپنیوں یعنی برٹش اوورسیز ایئرویز کارپوریشن اور برٹش یورپین ایئرویز کو قومیانے کا فیصلہ کیا اور دو ملکی کمپنیوں یعنی کیمبریئن ایئرویز اور نارتھ ایسٹ ایئرلائنز کو بھی اس نظام کا حصہ بنا کر اس برٹش ایئرویز کی بنیاد رکھی۔

