پاکستان

جنوبی وزیرستان میں پہلا پولیس سٹیشن

جون 15, 2019 < 1 min

جنوبی وزیرستان میں پہلا پولیس سٹیشن

Reading Time: < 1 minute

عظمت گل / نمائندہ خصوصی پشاور

پاکستان کے قبائلی علاقوں سے صوبہ خیبرپختونخوا میں ضم ہونے والے جنوبی وزیرستان میں پہلا پولیس سٹیشن قائم کیا گیا ہے۔

جنوبی وزیرستان کی تاریخ کا پہلا پولیس سٹیشن قائم ضلع کے صدر مقام وانا میں بنایا گیا ہے۔
حکام کے مطابق وانا فورٹ کو پولیس سٹیشن میں تبدیل کیا گیا ہے اور فوج کے فرنٹیئر کور نے اس قلعے کو خالی کر دیا ہے۔

مقامی پولیس اہلکاروں نے وانا فورٹ کو پولیس سٹیشن میں تبدیل کیے جانے کے بعد اپنا کام شروع کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان کی پارلیمان نے گذشتہ دور حکومت میں قبائلی علاقوں کو ملک کے دیگر علاقوں کے شہروں کے برابر لانے کے لیے ان کو صوبہ خیبر پختونخوا میں ضم کیا تھا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے