متفرق خبریں

وزیرستان میں اپوزیشن امیدوار گرفتار

جون 22, 2019

وزیرستان میں اپوزیشن امیدوار گرفتار

عظمت گل / نمائندہ خصوصی پشاور

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں پیپلز پارٹی اور اے این پی رہنماؤں کی گرفتاریاں کی گئی ہیں۔
جنوبی وزیرستان کے صدر مقام وانا میں پولیس نے پاکستان پیپلز پارٹی کے حلقہ پی کے 114 کے امیدوار عمران اور ضلعی صدر آمان اللہ خان کو حراست میں لیا ہے۔

پولیس نے عوامی نیشنل پارٹی اے این پی کے ضلعی صدر عزیزاللہ خان اور آیاز خان کو بھی گرفتار کیا ہے۔ پی پی پی رہنماؤں کو قبل از گرفتاری ضمانت کے باوجود گرفتار کیا گیا
جنوبی وزیرستان میں پی پی پی اور اے این پی قیادت کی جانب سے گرفتاریوں کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

پولیس کا مؤقف ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتاریاں کی گئیں۔

خیال رہے کہ خیبر پختونخوا میں ضم کیے گئے ان علاقوں میں پہلی بار تاریخ کے صوبائی انتخابات 20 جولائی کو منعقد کیے جا رہے ہیں۔

اس علاقے سے پشتون تحفظ موومنٹ کے ارکان قومی اسمبلی علی وزیر اور محسن داوڑ کو پہلے ہی حراست میں لے کر دہشت گردی کے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے