کھیل

سخت مقابلے کے بعد جیت

جون 29, 2019

سخت مقابلے کے بعد جیت

کرکٹ کے عالمی کپ کے میچ میں پاکستان نے ایک سخت مقابلے کے بعد افغانستان کو تین وکٹوں سے دو گیندیں قبل ہرا دیا ہے۔

افغانستان نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ 50 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 227 رنز بنائے۔

اس طرح پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 228 رنز کا ہدف ملا ہے جبکہ اس کے تین کھلاڑی 81 رنز پر اٹھارویں اوور میں آؤٹ ہوگئے تھے۔

پاکستانی اوپنرز فخر زمان بغیر کوئی رنز بنائے پہلے اوور کی دوسری گیند پر آؤٹ ہوئے۔ افغانستان کے کپتان نے پہلا اوور سپنر سے کرایا۔

سرفراز، حفیظ ناکام رہے جبکہ حارث سہیل اور عماد وسیم نے میچ کو آگے بڑھایا۔ ہاکستان کے دو کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے 19 سالہ شاہین آفریدی نے 47 رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل میچ کے دوران سٹیڈیم کے باہر اور ہینڈنگلے کے ایک انکلوژر میں پاکستانی اور افغان کرکٹ شائقین آپس میں لڑ پڑے جس کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے کرسیاں خالی کرا لیں۔

ہیڈنگلے میں افغان اور پاکستانی تماشائیوں میں ہاتھا پائی بھی ہوئی

پاکستان کو اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے اب بنگلہ دیش کو ہرانا ضروری ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے