پاکستان

مجھے گھسیٹ کر گاڑی میں ڈالا گیا، صدیقی

جولائی 28, 2019

مجھے گھسیٹ کر گاڑی میں ڈالا گیا، صدیقی

پاکستان کے سابق وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی نے اڈیالہ جیل سے ضمانت پر رہائی کے بعد کہا ہے کہ ان کو پولیس نے گھر سے باہر بلا کر گھسیٹ کر گاڑی میں ڈالا۔

اپنی گرفتاری کے بارے میں عرفان صدیقی نے بتایا کہ ”دہشت گردوں جیسا سلوک کیا گیا اس پر لکھوں گا۔“

انہوں نے کہا کہ جس جمہوری حکومت میں انصاف ہو جمہوری اقدار کی پاسداری ہو وہاں یہ عمل نہیں ہو سکتا۔ “رات کے دوسرے پہر میرے گھر کی گھنٹی بجی۔ اس وقت میں کچھ لکھ رہا تھا، باہر آیا تو میرے گھر کو درجنوں پولیس اہلکاروں نے گھیرا ہوا تھا۔“

عرفان صدیقی نے کہا کہ اس حکومت کو ذرا سا بھی احساس ذمہ داری اور شرم ہے تو ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرنا ہو گی۔

”اس حکومت کے خلاف ہمیں کچھ کرنے کی ضرورت نہیں یہ اپنی لئے سب خود کرہی ہے۔“

انہوں نے کہا کہ ”میں نے عدالت میں بھی پوچھا کہ میرا کیا قصور ہے۔“

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے