عالمی خبریں

خان اور مودی دوست ہیں، ٹرمپ

Reading Time: < 1 minute خان اور مودی میرے اچھے دوست ہیں، دونوں سے تجارت اور شراکت داری پر بات کی اور کہا کہ کشیدگی کم کریں۔ امریکی صدر ٹرمپ

اگست 20, 2019 < 1 min

خان اور مودی دوست ہیں، ٹرمپ

Reading Time: < 1 minute

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے انڈیا اور پاکستان کے وزرائے اعظم سے بات کی ہے اور دونوں پر کشمیر کے متنازع علاقے پر کشیدگی کم کرنے پر زور دیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ’میں نے اپنے دو اچھے دوستوں سے بات کی ہے، انڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی اور پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے تجارت، سٹریٹجک پارٹنر شپ پر بات ہوئی، سب سے اہم یہ ہے کہ پاکستان اور انڈیا کشمیر پر کشیدگی کم کرنے کے لیے کام کریں‘۔

صدر ٹرمپ کے مطابق ’صورت حال مشکل ہے مگر اچھی گفتگو ہوئی‘۔ 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا انڈین وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کے بعد پاکستان کے وزیراعظم سے بھی رابطہ ہوا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے