پاکستان24 عالمی خبریں

’اماراتی بھی مودی کے یار ہیں‘

اگست 24, 2019 2 min

’اماراتی بھی مودی کے یار ہیں‘

Reading Time: 2 minutes


متحدہ عرب امارات نے دنیا بھر کے مسلمانوں کی تنقید اور کشمیر میں کرفیو کے نفاذ کے دوران انڈین وزیراعظم نریندر مودی کو ملک کا سب سے بڑا سویلین اعزاز ’آرڈر آف زید‘ دیا ہے۔

مودی نے اماراتی ایوارڈ پر عرب حکمران کا شکریہ ادا کیا ہے۔

نریندر مودی نے امارات سے ملنے والے ایوارڈ کی تصاویر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیں اور اس اعزاز کو اپنے ملک کی ایک ارب 30 کروڑ آبادی کے نام کرنے کا اعلان کیا۔

پاکستان میں سوشل میڈیا صارفین نے مودی کے لیے اماراتی ایوارڈ کو پاکستان کی خارجہ پالیسی کی ناکامی قرار دیا ہے۔

حکمران جماعت تحریک انصاف کے ناقد صارفین نے لکھا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اماراتی شیخ کے ڈرائیور بھی بن گئے مگر وہ پھر بھی انڈیا کے ہی رہے۔

Narendra Modi@narendramodi

Humbled to be conferred the ‘Order of Zayed’ a short while ago. More than an individual, this award is for India’s cultural ethos and is dedicated to 130 crore Indians.

I thank the UAE Government for this honour.

View image on Twitter

پاکستان اور کشمیر سے تعلق رکھنے والے ٹوئٹر صارفین نے طنزیہ انداز میں لکھا ہے کہ ’شیخ تو مودی کے یار نکلے‘۔

سینکڑوں صارفین نے وہ تصاویر شئیر کی ہیں جن میں پاکستانی وزیراعظم اماراتی حکومت کے سربراہ کی گاڑی اسلام آباد میں ڈرائیو کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات کے سربراہ نے حالیہ برس پاکستان کا دورہ کیا تھا جس میں ان کو زبردست پروٹوکول دیا گیا تھا۔

اس سے قبل امارات نے پاکستان کی خراب معاشی صورتحال میں درخواست پر تین ارب ڈالر سٹیٹ بنک پاکستان میں ’پارک‘ کیے تھے تاکہ زرمبادلہ کے ذخائر کو سہارا دیا جا سکے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے