پاکستان

ایک ہی گھر میں چار قتل

اگست 28, 2019

ایک ہی گھر میں چار قتل

نعمان شاہ ۔ صحافی / مانسہرہ

خیبرپختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہر کے نواحی علاقہ شیخ الگھڑی میں گھریلو تنازعہ پر فائرنگ کر کے چار افراد کو قتل کیا گیا ہے۔

مانسہرہ پولیس کے مطابق 30 برس کے ایک شخص نے فائرنگ کرکے دو بھائیوں باپ اور بھاوج سمیت چار افراد کو قتل کیا۔ فائرنگ کے بعد ملزم اپنی بیوی کے ہمراہ فرار ہو گیا۔

مانسہرہ پولیس کے اہلکار اور افسران جائے وقوعہ پر پہنچے اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا۔

پولیس نے ملزم ماجد اور اس کی بیوی کے خلاف چار افراد کے قتل کا مقدمہ درج کر کے گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کیے ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے