اسرائیل کا لبنان پر حملہ، متضاد دعوے
اسرائیل نے لبنان پر راکٹوں سے حملے کے بعد توپ خانے سے گولہ باری کی ہے۔
اس سے قبل حزب اللہ نے دعوی کیا تھا کہ اس نے اسرائیلی حملوں کے جواب میں ایک کارروائی کے دوران یہودی فوج کے ٹینک کو تباہ کیا ہے۔
اسرائیل کی فوج نے ٹوئٹر پر بتایا ہے کہ لبنان کے تین اینٹی ٹینک میزائلوں نے فوجی ایمبولینس کو نشانہ بنایا تھا۔
لبنان سے بعض شہریوں نے حزب اللہ کے حملوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر کے اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے۔

لبنان کے وزیراعظم سعد حریری نے کشیدگی پر تشویش ظاہر کی ہے اور امریکہ و فرانس سے مداخلت کے لیے کہا ہے۔