وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ، ایک ہلاک
امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں صدارتی محل وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ ہوئی ہے جس میں ایک شخص کے ہلاک اور متعداد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق پولیس نے تصدیق کی ہے کہ فائرنگ میں چھ افراد زخمی ہوئے جن میں سے ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔
سی این این کے مطابق فائرنگ کا واقعہ وائٹ ہاؤس کے قریب پیش آیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق رخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ واشنگٹن ڈی سی میں کولمبیا روڈ، نورتھ ویسٹ کے بلک 1300 میں ہوئی ہے تاہم مزید تفصیل نہیں فراہم کی گئی۔