ڈپٹی سپیکر قاسم سوری ڈی سیٹ
پاکستان کی قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی کامیابی کو کالعدم قرار دے دیا گیا ہے۔
کوئٹہ میں الیکشن ٹریبونل نے این اے 265پر الیکشن کو کالعدم قرار دیتے ہوئے دوبارہ الیکشن کروانے کا حکم دیا ہے۔
این اے 265پر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کامیاب ہوئے تھے۔ پیپلز پارٹی کے لشکری رئیسانی نے قاسم خان سوری کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔
کوئٹہ میں الیکشن ٹریبونل کی سربراہی جسٹس عبداللہ بلوچ نے کی۔

