متفرق خبریں

کابینہ اجلاس میں اہم کیا رہا

اکتوبر 1, 2019 < 1 min

کابینہ اجلاس میں اہم کیا رہا

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ملک کی پہلی ای کامرس پالیسی کی منظوری دے دی گئی ہے۔

انہوں نے کابینہ اجلاس کے بعد پریس بریفنگ میں بتایا کہ کابینہ نے 14 پوائنٹس ایجنڈا پر غور کیا اور وزیراعظم نے اجلاس میں دورہ امریکہ سے آگاہ کیا۔

فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ امریکہ میں وزیراعظم نے 70 اور وزیر خارجہ نے 50 ملاقاتیں کیں جن میں عالمی رہنماؤں اور شخصیات کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم کا امریکہ میں کشمیر مشن کامیاب رہا۔

انہوں نے کہا کہ اسلامو فوبیا سے مقابلہ کرنے کے لیے پاکستان، ترکی اور ملائشیا نے چینل لانے کا اہم فیصلہ کیا، بی بی سی طرز پر اسلامی چینل لانچ کیاجائے گا۔

فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ کابینہ میں متروکہ وقف املاک بورڈ پر بریفنگ موخر کردی گئی جبکہ وزیراعظم نے آٹے کی قیمت کسی صورت نہ بڑھنے دینے کی ہدایت کی۔

مشیر اطلاعات نے کہا کہ گوادر پورٹ ٹرسٹ کو ٹیکس فری قرار دینے کا معاملہ ایجنڈے میں شامل کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈینگی کی صورتحال سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا گیا۔ چاروں صوبوں کو فوری طور پر ڈینگی سے نمٹنے کی ہدایت کی۔

فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ کابینہ نے ای کامرس پالیسی کی اصولی منظوری دی ہے۔ ای شاپنگ، آن لائن شاپنگ کو بڑھانے کےلئے روڈ میپ بنانے کےلئے وزیراعظم نے ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حلال اتھارٹی سے متعلق اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی ہدایت کی جبکہ حلال اتھارٹی پر بین الوزارتی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ سائنس و ٹیکنالوجی اور تجارت کی وزارتیں حلال اتھارٹی کے قیام پر کام کریں گی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے