پاکستان

مشرف کے وکیل کو ڈینگی، کیس ملتوی

اکتوبر 8, 2019

مشرف کے وکیل کو ڈینگی، کیس ملتوی

پاکستان کے سابق ڈکٹیٹر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کا مقدمہ ایک بار پھر ملتوی کر دیا گیا ہے۔ 

خصوصی عدالت کے سامنے مشرف کے سرکاری وکیل رضا بشیر پیش نہ ہوئے اور ان کی جانب درخواست آئی کہ انہیں ڈینگی کی شکایت ہے۔ 

خصوصی عدالت کے سربراہ جسٹس وقار احمد سیٹھ نے کہا کہ سماعت 24 اکتوبر تک ملتوی کر رہے ہیں۔ آئندہ روزانہ کی بنیاد پر مقدمہ سنا جائے گا۔

خیال رہے کہ یہ مقدمہ چھ برس سے زیرسماعت ہے اور خصوصی عدالت نے چھٹی بار کیس کو روزانہ سننے کا حکم جاری کیا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے