پاکستان

حیران و پریشان ہوں، عمران خان

Reading Time: < 1 minute پاکستان کے وزیراعظم نے اسی ہفتے چین کا دورہ کیا ہے جبکہ چین کی کمیونسٹ پارٹی کی حکومت اس وقت ہانگ کانگ میں جاری جمہوریت حامی مظاہرین سے سخت دباؤ میں ہے اور دنیا بھر کی جانب سے اس پر تنقید کی جا رہی ہے۔

اکتوبر 11, 2019 < 1 min

حیران و پریشان ہوں، عمران خان

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے عالمی ذرائع ابلاغ کی جانب سے ہانگ کانگ میں چین مخالف مظاہروں کی کوریج پر اپنی الجھن کا اظہار کیا ہے۔

جمعے کی صبح سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر پاکستانی وزیراعظم نے لکھا ہے کہ ’مجھے الجھن ہے کہ عالمی ذرائع ابلاغ کس طرح ہانگ کانگ میں ہونے والے مظاہروں کی مسلسل کوریج کرتے ہوئے شہ سرخیوں میں رکھ رہے ہیں لیکن انڈیا کے زیر قبضہ جموں کشمیر کی صورتحال کو نظر انداز کر رہا ہے۔‘

انہوں نے لکھا ہے کہ کشمیر ایک تسلیم شدہ عالمی تنازعہ ہے جہاں انڈیا نے نو لاکھ فوج کے ذریعے قبضہ کر کے 80 لاکھ افراد کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔

عمران خان کی ٹویٹ کے مطابق انڈیا نے کشمیر میں گذشتہ تیس برس کے دوران ایک لاکھ کشمیریوں کو قتل کیا ہے جبکہ گذشتہ دو ماہ سے وادی میں مکمل کرفیو کا نفاذ کرکے مواصلات کے تمام ذرائع کو مفقود کر رکھا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان کے وزیراعظم نے اسی ہفتے چین کا دورہ کیا ہے جبکہ چین کی کمیونسٹ پارٹی کی حکومت اس وقت ہانگ کانگ میں جاری جمہوریت حامی مظاہرین سے سخت دباؤ میں ہے اور دنیا بھر کی جانب سے اس پر تنقید کی جا رہی ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے