عالمی خبریں

سپین، سیاسی رہنماؤں کو قید و جرمانہ

اکتوبر 14, 2019 < 1 min

سپین، سیاسی رہنماؤں کو قید و جرمانہ

Reading Time: < 1 minute

سپین میں ریاست کے اندر ریاست بنانے کی کوشش کرنے،عوام کواکسانے اور عوامی فنڈز میں خردبرد پر صوبہ کاتلان کے 9 آزادی پسند رہنماوں کو قید و جرمانے کے ساتھ نااہلی کی سزا سنائی گئی ہے۔ سزا کااطلاق فوری ہوگا جبکہ فیصلے سے لفظ باغی حذف کرنے کی استغاثہ کی درخواست منظور کرلی گئی۔

مقامی میڈیاکے مطابق اسپین سپریم کورٹ نے کاتلان آزادی پسند گرفتار لیڈران کو عوام کواکسانے اور فنڈز کے غلط استعمال پر نااہلی اور جیل کی سزا سنادی مقامی میڈیاکے مطابق جنرلیتات کے سابق وائس صدر اوریول جانکیرا کو 13سال قید اورنااہلی جبکہ راول روموا،جورڈی پیجول اور ڈولرباسا کو 12 سال قید اور فنڈز کے غلط استعمال پر 12 سال نااہلی کی سزاسنائی گئی،
عدالت نے استغاثہ کی درخواست پر لفظ باغی حذف کیالیکن اس کے ساتھ سزا میں اضافہ ہوا، عدالت نے اپنے فیصلے میں کہاہے کہ بات ثابت ہوئی ہے کہ کاتالونیا تحریک آزادی کے لئے باقاعدہ منصوبہ بندی کی گئی اور ریاست کے اندر ریاست بنانے کی کوشش کی۔


عدالت نے قرار دیا کہ2017 کے دوران ہونے والے ہنگامے رہنماوں کو باغی ثابت نہیں کرتے جبکہ دو سال قبل اسپین کے اٹارنی جنرل آفس کی جانب سے ایک درخواست دائر کہ گئی تھی کہ وزارت انصاف اور حکومت کی وارننگ کے باوجود کاتالونیا آزادی کی تحریک کے لئے لوگوں کو ابھارا جا رہا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے