متفرق خبریں

سانحہ ساہیوال کے تمام ملزمان بری

اکتوبر 24, 2019

سانحہ ساہیوال کے تمام ملزمان بری

پاکستان کے شہر لاہور میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے مشہور سانحہ ساہیوال کیس کا فیصلہ سنایا ہے۔

عدالت نے مقدمہ میں ملوث تمام ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

ملزمان کے وکلا کی سرکاری گواہوں کے بیانات پر جرح مکمل ہونے کے بعد فیصلہ سنایا گیا۔

عدالت نے مقتول ذیشان کے بھائی احتشام سمیت مجموعی طور پر 49 گواہوں کے بیان قلمبند کیے

سانحہ ساہیوال کے مقتول خلیل کے بچے عمیر، منیبہ اور بھائی جلیل سمیت دیگر بھی اپنا بیان قلمبند کروایا

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 1 کے جج ارشد حسین بھٹہ کیس پر سماعت کی

سانحہ ساہیوال کے ملزمان میں صفدر حسین ، احسن خان ، رمضان ، سیف اللہ، حسنین اور ناصر نواز عدالت میں پیش ہوئے۔

سانحہ ساہیوال کیس میں مجموعی طور پر 49 گواہوں کے بیان قلمبند کیے گئے تھے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے