کھلونا بم پھٹنے سے تین بچے ہلاک
صوبہ خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع ڈی آئی خان میں کھلونا بم پھٹنے سے تین بچے ہلاک ہوگئے ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق بچے کھیتوں میں موجود دستی بم کو کھلونا سمجھ کر گھر لے آئے، گھر میں بم پھٹنے کے باعث وہاں موجود بچے جان کی بازی ہار گئے۔
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس حکام کے مطابق ایک دیہی علاقے میں کچھ بچوں کو کھیلتے ہوئے ایک کھیت سے دستی بم ملا جسے وہ کھلونا سمجھ کر گھر لے گئے۔ بعد ازاں اس دستی بم سے کھیلتے ہوئے بم پھٹ گیا جس کے باعث گھر میں موجود تین بچے موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ واقعے کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

