نواز شریف کسی بھی وقت جا سکتے ہیں
پاکستان کے سابق وزیراعظم کو طبی بنیادوں پر رہا کیے جانے کے بعد علاج کے لیے بیرون ملک لے جانے کا فیصلہ کسی بھی وقت متوقع ہے اور حکومت کے ترجمانوں کا کہنا ہے کہ ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیا جائے گا۔
پنجاب کے گورنر چودھری سرور کے مطابق نواز شریف کسی بھی وقت ملک سے باہر جا سکتے ہیں اور ان کا نام آج ہی ای سی ایل سے ہٹا دیا جائے گا۔
ادھر اسلام آباد میں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائےاطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اب پاکستان بدل گیا ہے، پرویز مشرف کا ٹرائل قانون کے مطابق چلنا ہے۔ نواز شریف کی ضمانت میرٹ پر ہے یا نہیں عدالت سے پوچھیں۔ مولانا استعفیٰ نہیں لےسکتے تو چار سال انتطار کریں۔ ”ہم چاہتے تھے مولانا اسٹیمنا چیک ہوجائے مولانا کے کھلاڑی میدان میں تو ہیں مگر نڈھال ہیں۔“
اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عدالتیں آزاد ہیں۔
فردوس عاشق اعوان سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ سمجھتی ہیں کہ نوازشریف کو میرٹ پرضمانت ملی؟
معاون خصوصی کا کہنا تھا عدالت سے پوچھیں نوازشریف کوعدالت نےضمانت دی، میڈیکل بورڈ کی سفارش پر ہی ان کو ضمانت ملی۔ میڈیکل بورڈ کےارکان ڈاکٹر ہیں سیاست دان نہیں، ان پر اعتماد کرنا چاہیےاور میں (ن) لیگ کےدعوے کی نہیں بلکہ میڈیکل بورڈ کی حمایت کررہی ہوں۔
پرویز مشرف کے ٹرائل سے متعلق سوال پر فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ اب پاکستان بدل گیا ہے، اس کو قانون کے مطابق چلنا ہے، ٹرائل آئین وقانون کے مطابق ہی چلے گا۔
آزادی مارچ سےمتعلق سوال پر فردوس عاشق اعوان نےکہا کہ مولانا اب کہتےہیں استعفیٰ نہیں لے سکتے تواس سے ملتی جلتی بات کرلیں کہ اگلے چارسال الیکشن کا انتظار کریں،ہم چاہتےتھے مولانا کا اسٹیمنا بھی چیک ہوجائے۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اب مولانا فل ٹاس کوبھی روکنے کی پوزیشن پرآگئے ہیں، مولانا کے کھلاڑی میدان میں تو ہیں لیکن نڈھال ہیں

