زرداری کی کراچی منتقلی کی درخواست مسترد
پاکستان کے سابق صدر آصف زرداری کو کراچی منتقل کرنے کے لیے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں دائر کردہ درخواست مسترد کر دی گئی ہے۔ فیصلہ جج اعظم خان نے سنایا۔
اس سے قبل درخواست پر سماعت کے دوران وکیل لطیف کھوسہ نے دلائل میں کہا کہ حکومت اور نیب ایک اور مریض کو بیرون ملک بھیجنے پر بھی راضی ہیں۔
نیب کے پراسیکیوٹر نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ بیمار ملزم کو کراچی منتقل کرنے کے لیے حکومت کو درخواست دی جائے۔
وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ وہ سابق صدر کے لیے حکومت سے بھیک نہیں مانگیں گے۔ نیب کے پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزم کو جیل سے ہسپتال منتقل کرنے کے لیے بھی حکومت سے ہی درخواست کی گئی تھی۔

