کشمیر میں کرفیو کے سو دن
انڈیا کے زیرانتظام کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے ریاست کو دو حصوں میں تقسیم کر کے مرکزی حکومت کے کنٹرول میں لینے کے فیصلے کے سو دن مکمل ہو گئے ہیں۔

پانچ اگست کو مودی کی بی جے پی حکومت کے اس فیصلے کے بعد سے ریاست میں مواصلات کے ذرائع پر بندش ہے۔

بیرونی دنیا سے رابطے منقطع کرنے کے علاوہ ریاست کی اہم سیاسی قیادت کو بھی حراست میں رکھا گیا ہے۔

ریاست کے بڑے شہروں میں انڈیا کے خلاف مظاہرے کیے گئے اور شہریوں نے سخت غم و غصے کا اظہار کیا۔

