پاکستان

دیر: گاڑی دریا میں گرنے سے چھ ہلاک

نومبر 23, 2019

دیر: گاڑی دریا میں گرنے سے چھ ہلاک

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے شمالی ضلع دیر میں مسافر گاڑی دریا میں گرنے سے چھ افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

حکام کے مطابق سنیچر کو دیربالا کے علاقے بریکوٹ کوہستان میں گاڑی دریا میں گری جس سے اس میں سوار چھ افراد ہلاک ہو گئے۔

مقامی شہریوں نے لاشوں اور گاڑی کو دریا سے نکالا۔ پولیس نے مرنے والے افراد کی لاشیں قریبی اسپتال منتقل کیں۔


پولیس کے مطابق مسافر گاڑی بڈا گاوں سے شرینگل آرہی تھی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے