پاکستان24

میجر لاریب ڈکیتی کے دوران قتل کیے گئے، پولیس

دسمبر 5, 2019

میجر لاریب ڈکیتی کے دوران قتل کیے گئے، پولیس

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے ایک پارک میں فوج کی کمانڈو یونٹ کے میجر لاریب کو قتل کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ مقتول فوجی افسر کا قتل سٹریٹ کرائم کی ایک واردات تھی۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے  انسپکٹر جنرل پولیس عامر ذوالفقار نے بتایا کہ ’میجر لاریب قتل کیس میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن کا تعلق افغانستان سے ہے۔‘

فوج کے سپیشل سروسز گروپ کے میجر لاریب حسن کو 22 نومبر کو اسلام آباد کے سیکٹر جی نائن کے ایک پارک میں دو افراد نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

واقعے کے وقت میجر لاریب کے ساتھ ان کی خاتون دوست بھی موجود تھیں، جنہیں پولیس نے واقعے کے اگلے روز گرفتار کرکے عدالت سے ان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کیا تھا تاہم بعد ازاں ان کو رہا کر دیا گیا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے