نیب مریم نواز کے خلاف سپریم کورٹ میں
پاکستان میں احتساب کے قومی ادارے نیب نے سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کی ضمانت منسوخی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔
جمعے کو نیب نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف عدالت عظمی میں اپیل دائر کی جس میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے سپریم کورٹ کے احکامات کے برخلاف فیصلہ دیا۔
رپورٹ: جہانزیب عباسی
اپیل میں کہا گیا ہے کہ ہائی کورٹ نے ضمانت کے کیس میں شواہد پر آبزرویشنز دیں۔ نیب کی اپیل کے مطابق ہائی کورٹ کی آبزرویشنز سے ٹرائل متاثر ہونے کا خدشہ ہے اس لیے عدالت لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔
نیب کی سپریم کورٹ میں دائر کی گئی اپیل کے مطابق مریم 2008 میں چوہدری شوگر ملز کی 47 فیصد شیئرز کے ساتھ سب سے بڑی شیئر ہولڈر رہیں جبکہ لاہور ہائیکورٹ سے ان کی ضمانت کے بعد بہت سے قانونی سوالات پیدا ہو گئے ہیں۔
نیب نے لاہور ہائیکورٹ کے 31 اکتوبر 2019 کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے جس کے تحت مریم نواز کو ضمانت دی گئی ہے۔

