اغوا کی گئی دعا منگی گھر پہنچ گئی
کراچی میں گذشتہ ہفتے اغوا کی گئی دعا منگی سنیچر کو گھر پہنچ گئی ہیں تاہم اغوا کاروں میں سے کوئی ایک بھی گرفتار نہ کیا جا سکا۔
سماجی کارکن جبران ناصر نے ٹویٹ کیا ہے کہ چھ ماہ میں ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی سے دو افراد کو اغوا کیا گیا لیکن کسی میں بھی اغوا کار گرفتار نہ کیے گئے۔
دعا منگی کے اغوا پر سوشل میڈیا صارفین کے ردعمل نے ملک میں نئی بحث کو بھی جنم دیا ہے جس میں معاشرے کے سینکڑوں افراد نے اغوا کو جواز بخشنے کی کوشش کی۔

