فواد عالم نو سال بعد ٹیم میں واپس
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹس سیریز کے لیے پاکستان کی کرکٹ ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے، بلے باز فواد عالم کو نو برس بعد ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔
آسٹریلیا کے خلاف دو ٹیسٹ کھیلنے والی پاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔افتخار احمد کی جگہ فواد عالم جبکہ محمد موسیٰ کی جگہ عثمان شنواری کو موقع دیا گیا ہے۔
چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے لاہور میں نیوز کانفرنس کے دوران سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے سکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اظہر علی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان برقرار رہیں گے۔
کھلاڑیوں میں بابراعظم، محمد رضوان، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، محمد عباس، عابد علی، حارث سہیل، کاشف بھٹی، اسد شفیق، یاسر شاہ، شان مسعود، امام الحق اور عمران خان شامل ہیں۔

