آرمی چیف داتا دربار پر
پاکستان کی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور میں مشہور صوفی بزرگ داتا گنج بخش کے مزار پر حاضری دی اور چادر چڑھائی۔
بتایا گیا ہے انہوں نے ملکی سلامتی کے لیے دعائیں کیں۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور میں داتا دربار پر خصوصی حاضری دی اور چادر چڑھائی، جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر ملک کی سلامتی اور خوشحالی کے لئے بھی خصوصی دعائیں کیں۔
خیال رہے کہ ماضی میں پاکستان کی مسلح افواج کے سربراہوں کی جانب سے درباروں پر حاضری کی روایت نہیں رہی۔

