متفرق خبریں

لندن: تحریک انصاف کی نواز شریف کے خلاف احتجاج سے لاتعلقی

دسمبر 8, 2019

لندن: تحریک انصاف کی نواز شریف کے خلاف احتجاج سے لاتعلقی

پاکستان تحریک انصاف نے لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر ہونے والے احتجاج سے خود کو دور رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

لندن کے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر طارق محمود نامی شخص نے تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کارکنوں کو شرکت کی دعوت دی تاہم لندن میں پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات تقویم احسن صدیقی نے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کی پارٹی نے سابق وزیراعظم کی رہائش گاہ کے باہر کسی احتجاج کی کوئی کال نہیں دی۔

واضح رہے کہ طارق محمود نامی شخص اس سے قبل بھی تحریک انصاف اور پرویز مشرف کی آل پاکستان مسلم لیگ کی جانب سے نواز شریف کے خلاف احتجاج منعقد کرتا رہا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے