گندی ویڈیو والے جج کا پھر مقدمہ
احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کی متنازع ویڈیو کیس میں دیے گئے سپریم کورٹ کے فیصلے پر دائر کی گئی سابق وزیراعظم نواز شریف اور دیگر فریقین کی نظرثانی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئیں۔
جہانزیب عباسی
چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بنچ منگل کو ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل فیصلے پر نظر ثانی درخواستوں کی سماعت کرے گا۔ جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس منصور علی شاہ بھی تین رکنی بنچ کا حصہ ہیں۔
سپریم کورٹ نے ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل کیس میں ویڈیو کو جانچنے کیلئے کڑی شرائط عائد کی تھیں۔ سپریم کورٹ اپنے فیصلے میں قرار دے چکی ہے کہ ارشد ملک کی وجہ سے پوری عدلیہ کا سر شرم سے جھک گیا ہے۔
واضح رہے سابق وزیراعظم نواز شریف نے بھی نظر ثانی درخواست دائر کی تھی.نواز شریف کی نظرثانی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ انھیں سنے بغیر فیصلہ دیا گیا ہے۔

