کھیل

’آؤٹ نہ کیے مگر سیلفیاں خوب بنائیں‘

دسمبر 13, 2019

’آؤٹ نہ کیے مگر سیلفیاں خوب بنائیں‘

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرے دن کا کھیل بارش کی وجہ سے متاثر ہوا مگرکھلاڑیوں اور تماشائیوں نے موسم سے لطف اٹھاتے ہوئے سیلفیاں بنائیں۔ چائے کے وقفے تک چند ہی اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا۔ سری لنکا کے چھ ہی کھلاڑی آؤٹ ہیں اور مجموعی سکور 282 ہے۔

شاہین شاہ آفریدی اور امام الحق لوہے کی گرل کے دوسری جانب موجود بچوں سے باتیں کرتے رہے۔

بابر اعظم اور دیگر نے بھی تماشائیوں کے جذبے کو سراہا۔

دس برس بعد پاکستان میں منعقد ہونے والا ٹیسٹ میچ راولپنڈی کی بارش نے دھو ڈالا ہے۔ اب تک تین دنوں میں صرف بانوے اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا ہے۔

میچ کے پہلے دن ہی صرف 68 اوورز کا لگاتار کھیل ہو سکا تھا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے