متفرق خبریں

سندھ حکومت نے عدالت سے بحریہ ٹاؤن کی رقم مانگ لی

دسمبر 14, 2019 < 1 min

سندھ حکومت نے عدالت سے بحریہ ٹاؤن کی رقم مانگ لی

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے صوبہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت نے بحریہ ٹائون عمل درآمد کیس کی جلد سماعت کے لیے درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی ہے اور سپریم کورٹ سے ملک ریاض حسین کی جمع کردہ رقم بھی مانگ لی ہے۔

رپورٹ: جہانزیب عباسی

سپریم کورٹ میں سندھ حکومت کی طرف سے دائر کردہ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ملک ریاض حسین سے مستقبل قریب میں جمع ھونے والی رقوم سندھ حکومت کے بنک اکاؤنٹ میں منتقل کی جائے.جبکہ سلام مقدمے کی سماعت 16دسمبر سےشروع ہونے والے ھفتےمیں مقرر کی جائے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمل درآمد کیس کی سماعت میں تاخیر سے صوبہ سندھ کو مالی نقصان ہو سکتا ہے۔ سندھ حکومت کو وفاق کی جانب سے مختص شدہ بجٹ میں کم حصہ مل رہا ہے جس وجہ سے صوبے میں جاری ترقیاتی کاموں کی تکمیل میں مشکلات ہیں۔ جون 2019تک وفاق کی جانب سے 605 ارب کی مختص بحٹ سے صرف 493ارب روپے فراھم کئے گئے۔

درخواست کے مطابق گزشتہ سال پی ایس ڈی پی کی مد میں مختص شدہ بجٹ 14ارب روپے سے صرف 9 ارب روپےملے، اس لیے بحریہ ٹائون کراچی کیس میں جو رقم جمع کرائی گئی ہے وہ سندھ حکومت کو منتقل کی جائے۔

استدعا کی گئی ہے کہ مستقبل قریب میں جمع ھونے والی رقوم بھی سندھ حکومت کے بنک اکائونٹ میں منتقل کی جائیں.

جلد سماعت کی درخواست چیف سیکریٹری سندھ نے ایڈوکیٹ جنرل سندھ کے توسط سے دائر کی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے