عالمی خبریں

نریندر مودی کہاں گرے اور کیوں؟

انڈیا کے سوشل میڈیا صارفین بھی کسی سے کم نہیں۔ نریندر مودی کی ویڈیو اپلوڈ کرکے ایسے تبصرے کیے کہ اچھے اچھے سکرپٹ رائٹرز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

دسمبر 14, 2019

نریندر مودی کہاں گرے اور کیوں؟

انڈیا کے وزیراعظم ایک تقریب میں شرکت کے لیے عمارت کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے تیزی سے ٹھوکر لگنے کے باعث منہ کے بل گرے اور پھر سوشل میڈیا پر صارفین نے دلچسپ تبصروں سے ماحول کو گرما دیا۔

یہ واقعہ کانپور کے علاقے گنگا گھاٹ پر پیش آیا۔

پاکستان کے ٹی وی چینلز تو ایسی ہی فوٹیج کے انتظار میں رہتے ہیں کہ کب اور کہاں ملے۔ نیوز کاسٹروں نے چلا چلا کر بولنا شروع کیا کہ ’مودی سرکار پہلے دنیا کی نظروں میں گرے اور پھر اپنے ہی منہ کے بل۔‘

انڈیا کے سوشل میڈیا صارفین بھی کسی سے کم نہیں۔ نریندر مودی کی ویڈیو اپلوڈ کرکے ایسے تبصرے کیے کہ اچھے اچھے سکرپٹ رائٹرز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ اب یہ ٹویٹ اور اس کے نیچے تبصرے ہی دیکھ لیجیے۔

https://twitter.com/TheRoshanRai/status/1205801716291010560?s=20

معیشت سے سیاست اور سماج تک کوئی بھی شے ان تبصروں کے دائرے سے باہر نہیں بلکہ ایک صارف نے تو سیڑھیاں بنانے والے کو ہی مورد الزام ٹھہرا دیا کہ انجینئرنگ کی غلطی ہے کیونکہ جس سیڑھی سے مودی جی ٹکرائے وہ دیگر سیڑھیوں سے بڑی ہے اور مودی سے آگے چلنے والے گارڈ نے بھی اسی سیڑھی سے ٹھوکر کھائی تھی۔

غرض یہ طے ہو چکا کہ پاکستان میں عمران خان اور انڈیا میں نریندر مودی کے چاہنے والے کچھ بھی کہہ سکتے ہیں اور پھر اس کے لیے جواز بھی تراش سکتے ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے