انڈیا میں مسلمان طلبہ پر تشدد
انڈیا کے دارالحکومت دہلی کی جامعہ ملیہ اسلامیہ میں پولیس نے متنازع شہریت بل کے خلاف احتجاج کرنے والوں طلبہ پر تشدد کیا ہے۔
عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق طلبہ کو ہاسٹل میں محصور کرنے کے بعد حراست میں لیا گیا۔
پاکستان کے صدر عارف علوی نے بھی اس حوالے سے ٹویٹ کرتے ہوئے ایک طالبہ کی ویڈیو شیئر کی ہے۔
انڈین ذرائع ابلاغ کے مطابق سینکڑوں طلبہ نے اتوار کی رات متنازع شہریت بل کے خلاف احتجاج جاری رکھا۔


