انڈین سپریم کورٹ نے شہریت قانون پر عمل روکنے سے انکار کر دیا
انڈین سپریم کورٹ نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے متعارف کرائے گئے شہریت کے نئے اور متنازع قانون پر عمل درآمد کو روکنے کا فوری حکم جاری کرنے کی استدعا مسترد کر دی ہے۔
بدھ کو شہریت کے نئے قانون کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے انڈیا کے چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے نے حکومت کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس قانون میں ترمیم کے مقاصد اور وجوہات بھی لوگوں کو بتائے تاکہ اس کے بارے میں عوامی خدشات کا سدباب کیا جا سکے۔
انڈین سپریم کورٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ شہریت کے قانون کے خلاف دائر درخواستوں پر تفصیلی سماعت سردیوں کی چھٹیوں کے اختتام پر جنوری کے وسط میں کی جائے گی۔

