آسٹریلیا شدید گرمی کی لپیٹ میں
آسٹریلیا کے کئی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں اور وکٹوریا شہر میں درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔
حکام نے شہریوں کو گرمی کی لہر سے بچنے کے لیے حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ملک کے مختلف بڑے شہروں میں گرمی کی لہر نے معمولات زندگی کو متاثر کیا ہے۔
آسٹریلوی محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی آسٹریلوی قصبہ اوڈنادتا بدھ کو دنیا گرم ترین علاقہ بن گیا۔
اس قصبے کی آبادی صرف دو سو افراد پر مشتمل ہے اور یہ ماضی کے ایک اہم تجارتی راستے پر آباد ہے۔

