متفرق خبریں

ویڈیو اور فوٹیج میں فرق ہوتا ہے، شہریار

دسمبر 25, 2019 < 1 min

ویڈیو اور فوٹیج میں فرق ہوتا ہے، شہریار

Reading Time: < 1 minute

وزیر مملکت شہریار آفریدی پریس کانفرنس کرنے کے لیے آئے ہیں اور ایک بار پھر راناثنااللہ کے مقدمے پر بولے ہیں اور ایک بار پھر پرانی باتیں دہرائی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنی بات پر قائم ہیں اور مدینہ کی ریاست کا وژن ہے۔ جان اللہ کو دینے کا مذاق اڑایا گیا۔

”ویڈیوز اور فوٹیج میں فرق ہوتا ہے۔ ویڈیو بن رہی ہوتی تو کہتے کہ پلانٹڈ ہے۔“

وزیر مملکت شہر یار آفریدی نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کے معاملے پر میڈیا سے بات کرنا چاہتا ہوں عدالتوں کے فیصلے کی عزت کرتے ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کی کاپی نہیں ملی، رانا ثنا اللہ ابھی بھی مجرم ہیں۔ 17 دن میں تمام ثبوت عدالت کو فراہم کردیے ہیں تاخیر ی حربے اختیار کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور ماڈل ٹاون میں جو ہوا اور عابد شیر علی والد نے جو کہا کیا وہ غلط ہے؟ رانا ثنا اللہ کی ضمانت ہوئی ہے فیصلہ نہیں ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ ظلم کے سامنے ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے میرا کسی سے کوئی ذاتی عناد نہیں۔

”آج کل ویسے موسم ضمانتوں کا چل رہا ہے عدالتوں کی چیزیں وزارتوں کی پتہ نہیں ہوتا۔ میری باتوں کا مذاق اڑیا گیا جان اللہ کو دینی ہے۔“

انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کے اثاثے کیسے بڑھے؟ وہ آج تک بطور وکیل کسی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ رانا ثنا اللہ نے آج تک کوئی پراپرٹی نہیں بیچی بلکہ خریدی ہے۔

”نواز شریف کی صحت کے حوالے سے ضمانت دی گی بیرون ملک وہ شاپنگ کررہے ہیں۔ میڈیا نے مراد سعید ،مجھے اورانجینئر علی محمد اور دیگر کے ساتھ تعاون کیا۔“

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے