پاکستان24 عالمی خبریں

کسی سے جنگ بندی نہیں کی، طالبان

دسمبر 30, 2019

کسی سے جنگ بندی نہیں کی، طالبان

افغانستان میں طالبان عسکریت پسندوں نے کہا کاہے کہ انہوں نے امریکہ یا افغان فوج کے ساتھ کوئی جنگ بندی نہیں کی اور اس حوالے سے میڈیا پر نشر ہونے والی خبریں افواہ ہیں۔

طالبان کے دوحا دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے افغان میڈیا ادارے پجھواک کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ میڈیا کو ایسی خبریں شائع کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ طالبان قیادت کی مشاورت کے بعد جنگ بندی کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ 

امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کی ایک رپورٹ نے طالبان ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ طالبان نے عارضی طور پر جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔ 

طالبان کے دوحا دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے گزشتہ ماہ ایک ویب سائٹ کو انٹرویو میں کہا تھا کہ ’امن معاہدے پر کام مکمل ہو چکا ہے جس پر صرف دستخط ہونا باقی ہیں۔ ہمارے ساتھ اگر مذاکرات کے لیے رابطہ کیا جائے گا تو ہم مثبت جواب دیں گے۔‘

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے