پاکستان24 عالمی خبریں

’ایران کے لیے بڑے ہتھیار تیار ہیں‘

جنوری 5, 2020

’ایران کے لیے بڑے ہتھیار تیار ہیں‘

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے ملک نے جنگی آلات پر دو کھرب ڈالر خرچ کیے ہیں۔

امریکہ کی جنگی مشینری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے امریکی صدر نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’ہم دنیا میں سب سے بڑے اور بہترین ہیں۔ اور اگر ایران نے کسی امریکی فوجی اڈے یا شہری پر حملہ کیا تو ہم بغیر کسی ہچکچاہٹ کے نئے اور خوبصورت ہتھیار ان کے لیے روانہ کریں گے۔‘

https://twitter.com/realdonaldtrump/status/1213689342272659456?s=21

اس سے قبل امریکی صدر نے ایران کو دھمکی دی تھی کہ اگر اس کے مفادات پر کہیں بھی حملہ ہوا تو امریکی فوج ایران کی سرزمین پر 52 ایسے اہداف کو نشانہ بنائیں گے جو پہلے سے ہی منتخب کیے جا چکے ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے