فواد چودھری نے مبشر لقمان کو تھپڑ مار دیا
پاکستان کے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے ٹی وی اینکر مبشر لقمان کو تھپڑ مارا ہے۔ واقعہ لاہور میں سیاست دان محسن لغاری کے بیٹے کی شادی میں پیش آیا۔
فواد چوھری اس سے قبل فیصل آباد میں ایک شادی کی تقریب میں اینکر سمیع ابراہیم کو بھی تھپڑ مار چکے ہیں۔
واقعہ کے بعد فواد چودھری نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ”مبشر لقمان جیسے لوگوں کا صحافت سے کوئ تعلق نہیں یہ وہ طوائفیں ہیں جوصحافت میں گھس گئ ہیں، ایسے صحافتی دلالوں کو بے نقاب کرنا سب کا فرض ہے۔“
تقریب میں شریک بعض افراد کے مطابق میزبان نے کہا ہے کہ ان کو شرمندگی ہے کہ ایسا ناخوشگوار واقعہ پیش آیا۔

