پاکستان

سپریم کورٹ کا نیب مقدمات پر نوٹس

جنوری 8, 2020

سپریم کورٹ کا نیب مقدمات پر نوٹس

پاکستان کی سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹس/ احتساب عدالتوں میں نیب مقدمات کی سماعت میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے ملک بھر کے ٹرائل کورٹس میں زیر التوا نیب مقدمات کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

رپورٹ: جہانزیب عباسی

سپریم کورٹ نے یہ حکم کرپشن کیس میں گرفتار اللہ ڈنو بھیو کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے دیا.

بدھ کو سپریم کورٹ نے پوچھا ملک بھر کی ٹرائل کورٹس میں نیب کے مقدمات تاخیر کا شکار کیوں ہیں؟ وجوہات پر مبنی رپورٹ جمع کرائی جائے۔

جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بنچ اللہ ڈنو بھیو کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کر رہا تھا۔

سپریم کورٹ گزشتہ روز بھی نیب کی کارکردگی پر سوال اٹھا چکی ہے۔

ایک مقدمے کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے قرار دیا تھا نیب ملزمان کو گرفتار پہلے کرتی ہے شواہد بعد میں ڈھونڈے جاتے ہیں.

ملزم اللہ ڈینو کے وکیل نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ” میرا موکل نیب کی حراست میں ہے،ہم آدھی رقم جمع کرا دیتے ہیں، ضمانت دی جائے، ملزم ایک سال سے نیب کی حراست میں ہے۔“

عدالت نے آبزرویشن دی کہ ابھی ضمانت نہیں دیتے، پہلے ریکارڈ منگواتے ہیں کہ ٹرائل کورٹس میں تاخیر کیوں ہو رہی ہے۔

کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی گئی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے