پاکستان

فواد چودھری کی نئی ٹوئٹری لڑائی

جنوری 9, 2020

فواد چودھری کی نئی ٹوئٹری لڑائی

پاکستان میں اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین قبلہ ایاز نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کے اس بیان پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ کونسل پر کروڑوں روپے خرچ ہو رہے ہیں اس کے تشکیل نو کی ضرورت ہے۔

اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین نے کہا کہ ”فواد چوہدری ہماری سفارشات پر شرعی دلیل دیں تو ہم غور کے لیے تیار ہیں۔“

اس سے قبل وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ کونسل پر کروڑوں روپے خرچ ہو رہے ہیں۔

کونسل کے چیئرمین کے مطابق 20 ممبران پر مشتمل اسلامی نظریاتی کونسل آئینی ادارہ ہے اور کونسل کے ارکان و چیئرمین کی تقرری وزیراعظم کی سفارش پر صدر مملکت کرتے ہیں۔

قبلہ ایاز نے کہا کہ ان کے کام کی تائید و تحسین ہونی چاہیئے۔ فواد چوہدری کا ٹویٹ سمجھ سے بالاتر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نیب قوانین کے بارے میں حکومت خود بھی عدم اطمینان کا اظہار کرچکی ہے۔سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ بھی نیب پر عدم اطمینان کا اظہار کر چکی ہے۔

”ہم نے نیب قوانین کا شرعی لحاظ سے جائزہ لیا ہے۔ فواد چوہدری کے ساتھ بہت اچھے مراسم ہیں۔ معلوم نہیں فواد چوہدری کے ذہن میں کیوں تقدر پیدا ہوا اور اس قدر سخت ٹویٹ کی۔“

قبلہ ایاز نے کہا کہ فواد چوہدری کے قمری کیلنڈر کی انہوں نے بہت تحسین کی تھی۔ کابینہ نے فیصلہ کیا کہ قمری کیلنڈر کا معاملہ وزارت مذہبی امور دیکھے۔

”ہم نے فیصلہ کیا کہ ہم وزارت مذہبی امور کو اپنی تجاویز دیں گے۔ فواد چوہدری کھلے ڈلے آدمی ہیں انکو ہمارے ساتھ رابطہ کرنا چاہئے تھا۔ فواد چوہدری ہمارے ساتھ رابطہ کرتے تو ہم ان کو

مطمئن کرتے۔“

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے