سیاح نے پاکستان میں اسلام قبول کر لیا
کینیڈا سے دنیا کے سفر پر نکلنے والی خاتون سیاح نے پاکستان میں قیام کے دوران اسلام قبول کر لیا ہے۔
جمعرات کو اپنے فیس بک پر ایک طویل پوسٹ میں خاتون بائیکر روزی گبریل نے لکھا کہ انہوں نے سکون پا لیا ہے۔

کینیڈا سیاح نے اسلام قبول کرنے کے بارے میں کافی تفصیل سے بات کی ہے۔
روزی نے گذشتہ ماہ پاکستان کے مختلف علاقوں کی سیاحت کے دوران شہرت حاصل کی تھی اور اپنے فیس اور انسٹا گرام کے اکاؤنٹس پر تفریحی مقامات کی تصاویر پوسٹ کی تھیں۔

روزی گبریل کی سوشل میڈیا پر کی گئی پوسٹ سے نظر آیا ہے کہ وہ پاکستان کی ثقافت اور خوبصورت مقامات سے متاثر ہوئیں اور انہوں نے شمالی علاقہ جات کے لوگوں کے بارے میں بھی مثبت رائے کا اظہار کیا ہے۔

