پاکستان

نیا پاکستان ہاؤسنگ میں پلاٹ لے لیا؟

جنوری 10, 2020

نیا پاکستان ہاؤسنگ میں پلاٹ لے لیا؟

نیاپاکستان ہاؤسنگ پروگرام میں درخواست فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 جنوری ہے۔ 10 جنوری 2020 تک 19 لاکھ 80 ہزار سے زائد افراد کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

نادرا کے تعجمان کے مطابق فارم جمع کرانے کی 15 جنوری آخری اور حتمی تاریخ ہے اس میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے جولائی 2019 میں نیا پاکستان ہاؤسنگ کی رجسٹریشن کے دوسرے ملک گیر مر حلے کا آغاز کیا تھا۔ اس سکیم کے آغاز کا مقصد عوام کو ان کے بنیادی حق، اپنی ذاتی چھت کی فراہمی آسان اور باسہولت اقساط میں فراہم کرنا ہے۔

نادرا کے ترجمان نے کہا کہ اس اسکیم میں زیادہ سے زیادہ لوگ حصہ لے سکیں اس امر کو یقینی بنانے کے لیے آخری تاریخ میں متعدد بار توسیع کی گئی تھی تاکہ کوئی بھی خواہشمند محروم نہ رہ جائے۔

ترجمان نے مزید یہ بتایا کہ 15 جنوری 2020 درخواست گزاروں کے لیئے آخری اور حتمی تاریخ ہے لہذا عوام مزید کسی پس و پیش کو بالائے طاق رکھ کر اپنی درخواستیں کسی بھی نادرا ای سہولت مراکز پر جمع کرا دیں تاکہ ان کو کسی دِقَت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اب تک کم آمدنی و وسائل والے طبقات میں رجسٹریشن میں قابل ذکر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس میں خواجہ سراؤں کی تعداد میں 10 گنا اضافہ کے ساتھ 672 سے بڑھ کر 5516 ہو گئی۔

اسی طرح کچی آبادیوں کے 191890 مکینوں، 10 ہزار سے زائد بیواؤں,4 ہزار کے قریب متعلقہ خواتین اور 7 لاکھ 36 ہزار 382 مزدور افراد نے حصہ لیا۔


ترجمان نادرا نے مزید بتایا کہ مجموعی طور پر اب تک اسلام آباد میں 260,856 افراد نے رجسٹریشن کرائی۔ لاہور میں225,694 افراد، کراچی میں 265,347 ,فیصل آباد میں124,884 افراد, ضلع ملتان میں78,738 افراد، کوئٹہ میں 70,892 افراد، پشاور میں 47,362، اور سوات میں53,486 افراد نے رجسٹریشن کرائی۔ اس سلسلے میں نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی ملک بھر میں ای سہولت فرنچائز نیٹ ورک اور آن لائن ویب سائٹ کے ذریعے رجسٹریشن کے فرائض انجام دے رہا ہے۔

آن لائن رجسٹریشن 15 جنوری تک کسی بھی نادرا ای سہولت فرنچائز پر 250 روپے فیس کے ساتھ کروائی جا سکتی ہے۔مزید براں کراچی کے عوام کیلئے ڈی ایچ اے میگا سینٹر، لیاقت آباد نادرا سینٹر یا نارتھ ناظم آباد میگا سینٹر پر آن لائن رجسٹریشن کرانے کی سہولت مہیا کی گئی ہے۔ لہذا عوام اپنا گھر حاصل کرنے کے لئے جلد از جلد آن لائن رجسٹریشن کرائیں۔ سمندر پار پاکستانی اور سستا اور آسان قسطوں پر گھر بنانے کی خواہش رکھنے والے تمام پاکستانی گھر بیٹھے نادرا کی ویب سائٹhttp:/nphp.nadra.gov.pkپر بھی کسی اضافی فیس کے بغیر اپنی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے