پاکستان

شبر زیدی کہاں ہیں؟

جنوری 11, 2020

شبر زیدی کہاں ہیں؟

پاکستان میں ٹیکس اکھٹا کرنے کے وفاقی ادارے ایف بی آر کے سربراہ شبر زیدی کے چھٹیوں پر جانے اور بیمار ہو جانے کی خبریں گردش میں تھیں۔ اس دوران شبر زیدی کے دفتر نہ آنے کی وجہ مشیر خزانہ حفیظ شیخ سے اختلافات بھی بتائی گئی۔

چیف جسٹس گلزار احمد نے ایک مقدمے میں ایف بی آر کے چیئرمین کے پیش نہ ہونے پر ریمارکس بھی دیے کہ ان کو معلوم ہے کہ وہ کیوں نہیں آئے۔

اس دوران چیئرمین ایف بی آر سید شبر زیدی سے متعلق ایف بی آر کی وضاحت سامنے آئی ہے اور محکمے کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ چئیرمین ایف بی آر سید شبر زیدی کے وزیراعظم اور مشیر خزانہ کے ساتھ کسی بھی معاملے پر کوئی اختلافات نہیں ہیں۔

ترجمان کے مطابق چئیرمین ایف بی آر انیس جنوری تک رخصت پر ہیں۔ ”سید شبر زیدی اپنے معمول کے میڈیکل چیک اپ کے لئے کراچی میں موجود ہیں جہاں پر وہ اپنے ڈاکٹروں سے مشورہ کر رہے ہیں۔“

ترجمان ایف بی آر نے کہا ہے کہ چئیرمین بیس تاریخ کو تاجر کنونشن میں شمولیت کریں گے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے