پاکستان

نواز شریف لندن کے کیفے میں

جنوری 13, 2020

نواز شریف لندن کے کیفے میں

پاکستان میں حزب اختلاف کی جماعت مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نواز شریف لندن کے ایک کیفے میں دیکھے گئے ہیں اور سوشل میڈیا پر ان کی تصویر وائرل ہو گئی ہے۔

لندن میں صحافی فرید قریشی نے نوازشریف اور دیگر کی تصویر ٹویٹ کر کے لکھا ہے کہ ‏”نوازشریف نے شہباز شریف اور خاندان کے افراد کے ہمراہ مقامی ریسٹورنٹ میں شام کی چائے پی۔ نوازشریف کو ڈاکٹرز متعدد بار گھر سے نکلنے اور واک کرنے کا مشورہ دے چکے ہیں۔“

تصویر میں نواز شریف مرکزی کرسی پر بیٹھے ہیں جبکہ شہباز شریف، اسحاق ڈار اور حسین نواز اطراف کی کرسیوں پر ان کو غور سے سن رہے ہیں۔

واضح رہے کہ نواز شریف طبی بنیادوں پر ضمانت ملنے کے بعد علاج کے لیے لندن میں ہیں اور ان کی ایک درخواست پنجاب حکومت کے پاس ہے جس میں مہلت بڑھانے کی استدعا کی گئی ہے۔

نواز شریف کی کیفے میں تصویر کو شمع جونیجو نے بھی ٹویٹ کیا ہے جس پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے ہیں۔

ووٹ کو عزت دو نامی ٹوئٹر ہینڈل سے نواز شریف کی خاندان کے ہمراہ تصویر پر لکھا گیا ہے کہ یہ سب تمہارا کرم ہے باجوہ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے