پاکستان

ایبٹ آباد، مانسہرہ میں شدید برفباری

جنوری 13, 2020

ایبٹ آباد، مانسہرہ میں شدید برفباری

سید نعمان شاہ ۔ صحافی / مانسہرہ

مانسہرہ ایبٹ آباد سمیت ہزارہ بھر میں شدید بارشوں اور برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ برف باری سے مری نتھیا گلی شاہراہ، شاہرہ کاغان، شاہرہ ریشم سمیت متعدد رابطہ سڑکیں بند ہیں۔

ہزارہ بھر میں نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا. ناران اندھیرا بیلہ میں برفانی تودہ گرنے سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا.تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ہزارہ ڈویژن کے اضلاع مانسہرہ ایبٹ آباد سمیت اپر ہزارہ ڈویژن کے دیگر اضلاع بٹگرام کوہستان تورغر کے میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے تیسرے روز بھی جاری ہے جبکہ نتھیا گلی گلیات، وادی کاغان شوگراں، چھتر پلین کونش ویلی اور سرن ویلی سمیت اپر ہزارہ میں برف باری کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

برف باری اور لینڈ سلائیڈنگ سے متعدد رابطہ سڑکیں بھی بند ہو گی یکم جنوری سےشاہراہ کاغان پھلدراں سے آگے بند بند ہے جبکہ برفباری اور پھسلن کی وجہ سے شارکول اور چھتر پلین میں شاہراہ قراقرم پرٹریفک کی روانی متاثر ہے جس سے راولپنڈی گلگت آنے جانے والے مسافروں اور مقامی افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ڈسٹرکٹ اور قراقرم پولیس کے نوجوان گاڑیوں کو نکالنے میں مصروف ہے. مری نتھیا گلی شاہرہ بھی برف باری سے مسلسل بند ہے جبکہ درجنوں رابطہ سڑکیں بھی برف باری سے بند ہے دوسری جانب برفباری سے سردی کی شدت میں شدید اضافہ ہو گیا ،ہزارہ ڈویژن کے شہری علاقوں میں بھی برف باری سے درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا شوگران میں درجہ حرارت منفی 2 اور ناران میں منفی 5 گلیات میں منفی 8 ڈگری سنٹی گریڈ تک گر گیا ہے ناران کے قریب اندھیرا بیلہ کے مقام پر سکی کناری ڈیم کی تعمیر کے علاقہ میں برفانی تودہ گر گیا تاہم واقع میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم وا قع کے بعد علاقہ میں خوف و حراس پھیل گیا اس وقت تک ۔تفریحی مقامات شوگران میں ساڑھے 3 فٹ اور ناران میں 5 فٹ تک گلیات نتھیا گلی میں 3 سے 4 فٹ جبکہ چھتر پلین میں 1 فٹ تک برف ریکارڈ کی جاچکی ہے برفباری سے
متاثر علاقوں میں مشینری پہنچا دی گئی ہے تاہم برف کس سلسلہ تھم جانے کے بعد ہی سڑکیں کھولنے کا کام شروع کیا جائے گا خخیبر پختونخواہ کی صوبائی حکومت پی ڈی ایم اے اور این ڈی ایم نے بھی ضلعی انتظامیہ کو ہدایات جاری کی تھی کہ طوفانی بارشوں اور برف باری کے دوران الرٹ رہا جائے. اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ نے برف باری اور لینڈ سلائیڈنگ والے مقامات پر غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سفر کرنے والے مسافروں کو محتاط ڈرائیورنگ کی ہدایت بھی کی ہے..جبکہ سفر کرنے والے حضرات کو دوران ڈرائیورنگ چین کا استعمال. فیول فل رکھنے. کھانے پینے کےاشیا ساتھ رکھنے کی ہدایت بھی جاری کی ہے…

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے