پاکستان

دفاعی تجزیہ کاروں کی نئی فہرست جاری

جنوری 18, 2020

دفاعی تجزیہ کاروں کی نئی فہرست جاری

مستند ذرائع کے مطابق پاکستان میں ٹی وی ٹاک شوز میں شرکت کے لیے فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے چینلز کی انتظامیہ کو سال 2020 کے لیے ریٹائرڈ افسران کی بطور تجزیہ کار نئی فہرست جاری کی گئی ہے۔

اس بار فہرست میں 56 ریٹائرڈ افسران شامل ہیں اور ان کی ایکسپائری تاریخ 31 دسمبر ہے۔

نئی فہرست میں سپورٹس اور صحت کے حوالے سے بھی فوجی افسران کو تجزیے کے لیے بلانے کا کہا گیا اور ٹی وی چینلز کو آرمی ڈاکٹرز اور میجر رینک تک کے سابق اتھلیٹس کے نام فراہم کیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سال 2020 کی فہرست کو سوشل میڈیا پر لیک ہونے سے بچانے کے لیے ہر ٹی وی چینل کو فراہم کی گئی فہرست میں اس چینل کا نام واٹر مارک کے ذریعے پیپر میں چھاپا گیا ہے۔

نئی فہرست میں جنرل طلعت مسعود کو شامل نہیں کیا گیا۔

نمایاں ناموں میں شہزاد چودھری، شاہد لطیف اور امجد شعیب شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق گذشتہ تین برس سے پاکستان کے ٹی وی چینلز پر صرف وہی ریٹائرڈ فوجی افسران دفاعی تجزیہ کار کے طور پر بات کر سکتے ہیں جن کے نام فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے چینلز کی انتظامیہ کو فراہم کیے جاتے ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے