’ہواوے سائبر سکیورٹی رسک ہے‘
Reading Time: < 1 minuteچین کی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے کو امریکہ کے بعد یورپ کے بعض ملکوں نے بھی سائبر سکیورٹی رسک قرار دیا ہے۔
دی اکانومسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق ہواوے ایک وقت میں ٹیکنالوجی کی پرزے درآمد کرنے والی فرم تھی اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے دنیا کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی برآمد کرنے والی کمپنی بن گئی جس نے بین الاقوامی ماہرین کو اس خطرے سے خبردار کیا کہ ہواوے اپنی ڈیوائسز کے ذریعے چین کے لیے جاسوسی میں بھی ملوث ہو سکتا ہے۔
امریکہ کے بعد آسٹریلیا اور جاپان بھی ہواوے پر پابندی عائد کر چکے ہیں جبکہ برطانیہ میں اس حوالے سے فیصلہ اگلے چند دنوں میں متوقع ہے۔
دی اکانومسٹ کی رپورٹ یہاں پڑھیے۔ https://www.economist.com/leaders/2020/01/25/huawei-is-a-cyber-security-risk?fsrc=scn/tw/te/bl/ed/cybersecurityhuaweiisacybersecurityriskleaders
Array