پاکستان پاکستان24

وزیراعظم کی تنخواہ نہیں بڑھی

جنوری 30, 2020 < 1 min

وزیراعظم کی تنخواہ نہیں بڑھی

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے پرائم منسٹر آفس نے وزیراعظم عمران خان کی تنخواہ میں اضافے کی خبر کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب وزیراعظم نہ صرف ہر ممکنہ طریقے سے حکومت کے اخراجات میں کمی لانے کی مہم چلا رہے ہیں اور جس کا آغاز انہوں نے اپنی ذات سے کیا ایسی بے بنیاد اور من گھڑت خبروں کی تشہیر نہایت افسوس ناک ہے۔

ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر کابینہ کے حالیہ اجلاس میں صدر اور وزیر اعظم کی تنخواہوں اور مراعات میں ترمیم کرتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا کہ اب صدر اور وزیر اعظم کے لیے صرف ایک رہائشگاہ کو کیمپ آفس کا درجہ دیا جا سکے گا۔

کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم نے واضح ہدایت کی کہ ماضی کی روش کی بجائے کیمپ آفسز میں ہونے والے اخراجات کی بھی ایک حد مقرر کی جائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ سربراہان حکومت پر اٹھنے والے اخراجات عوام کی خون پسینے کی کمائی سے پورے کیے جاتے ہیں لہذا کوشش کی جائے کہ یہ اخراجات کم سے کم ہوں۔

واضح رہے کہ بدھ کو پاکستان کے ٹی وی چینلز نے خبر نشر کی تھی کہ وزیراعظم عمران خان کی تنخواہ میں چار لاکھ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران نے گذشتہ دنوں کہا تھا کہ ان کی تنخواہ کم ہے جس میں گزارا نہیں ہوتا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے