ترکی، سعودیہ سے 56 پاکستانی ڈی پورٹ
Reading Time: < 1 minuteترکی اور سعودی عرب نے غیر قانونی طور پر مقیم 56 پاکستانیوں کو واپس بھیج دیا ہے۔
ترکی سے ڈی پورٹ ہونے والے 42 اور سعودی عرب سے 14 پاکستانی نجی ائیرلائنز کی پروازوں سے نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پر پہنچے جہاں پر ایف آئی اے امیگریشن حکام نے ڈی پورٹیز کے دستاویزات کی چھان بین کی۔
ایف آئی اے امیگریشن حکام نے نامکمل سفری دستاویزات پر ترکی سے ڈی پورٹ ہونے والے 25 اور سعودی عرب میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے 14 پاکستانیوں کو مزید تفتیش کے لیے انسداد انسانی سمگلنگ سیل منتقل کر دیا۔
حکام نے 17 پاکستانیوں کوسفری دستاویزات کی چھان بین کے بعد گھر جانے کی اجازت دے دی۔
Array